اس وقت مسلم لیگ ن کا مین ٹارگٹ فوج ہے، میرے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔ نبیل گبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 جولائی 2017 11:07

اس وقت مسلم لیگ ن کا مین ٹارگٹ فوج ہے، میرے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔ نبیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پاکستا ن پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ ن لیگ کا اس وقت مین ٹارگٹ فوج ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے یہ تاثر دینا شروع کر دیا ہے کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے ا س کے پیچھے فوج ہے ، اور یہ بات مسلم لیگ ن کے نمائندے اور رہنما ہر جگہ بیٹھ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس ان کے واٹس ایپ میسیج بھی موجود ہیں ۔ یہ بات سچ ہے کہ اگر فوج نے ہی یہ سب کرنا ہوتا تو فوج کے پاس اور بھی بہت سے طریقے ہیں۔ لیکن فوج چاہتی ہے کہ جمہوریت بھی رہے اور الیکشن بھی اپنے وقت پر ہوں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :