پاک فوج نے موجود صورتحال میں غیر مبہم، غیر جانبدار اور آزاد رہنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 جولائی 2017 11:45

پاک فوج نے موجود صورتحال میں غیر مبہم، غیر جانبدار اور آزاد رہنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی کامران خان نے کہا کہ پاک فوج آنے والے دنوں میں صورتحال سے آگاہ ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج نے اس عزم کااعادہ کر لیا ہے کہ پاک آرمی کسی بھی سیاسی کشمکش کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی بنے گی۔ پاک فوج ملک میں آئین اور قانون کی سر بلندی کے لیے کام کرے گی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی یہی ایک غیر مبہم پالیسی ہے جس کے تحت پاک فوج ہر قانونی اور آئینی عمل کا ساتھ دے گی۔ اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی جو بھی رائے یا فیصلہ ہوتا ہے،سپریم کورٹ چاہے شریف خاندان کو بری کر دے یا ان کو کسی جرم کا مرتکب قرار دے دے۔ پاک فوج سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی رہے گی ، عدلیہ کی حمایت کرے گی اور کسی بھی سیاسی گروہ کا حصہ نہیں بنے گی۔ کامران خان نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :