مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ 3 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 15 جولائی 2017 16:07

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ 3 بے گناہ ..
سرینگر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جولائی۔2017ء) مقبوضہ کشمیرکے علاقے ترال میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن کے دوران 3 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کا واقعہ ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں پیش آیا جہاں بھارتی سیکورٹی فورسز نے مجاہدین کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا مجاہدین کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین نوجوان شہید ہوگئے۔واقع کے خلاف ترال کے علاقے ستورہ میں بھارتی فوج کے اس آپریشن کے خلاف مظاہرہ گیا گیا جس پر قابض بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔