راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملائے جانے کا معاملہ

تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیم تشکیل جڑواں شہروں کے پینے کے پانی کی فراہمی کیلئی24گھنٹے ٹیوب ویلز چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا

ہفتہ 15 جولائی 2017 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملائے جانے کی معاملے کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیم تشکیل، جڑواں شہروں کے پینے کے پانی کی فراہمی کیلئی24گھنٹے ٹیوب ویلز چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے راول ڈیم میں مافیا کی جانب سے زہریلے کیمیکل ملانے جانے کے بعد جہاں سینکڑوں من مچھلیاں ٹرپ ٹرپ کر موت کا شکار ہوئی پر جڑواں شہروں کے باسیوں کیلئے پینے کے پانی کی شدید کلت پیدا ہوئی، راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل کس نے ملایا اور کیوں ملایا اس کے محرکات تلاش کرنے کیلئے پنجاب حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ تحقیاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی، جبکہ واسا کا کہنا ہے کہ راول ڈیم سے راولپنڈی اور اسلام آباد کو پانی کی فراہم بند کر دی گئی ہے، دونوں شہروں میں پانی کی کلت کو ختم کرنے کیلئے جڑواں شہروں میں موجود ٹیوب ویلز 24گھنٹے چلائے جائیں گے، راولپنڈی کے سابق ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں کو پانی کی ممکنہ قلت پر قانو پانے کیلئے اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :