کھڈیاں خاص ،حکو مت، فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار بن کر دفاع پاکستان کا فریضہ انجام دیں،مہر بشارت صدیقی

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی کامیابی سے بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،پاکستان میڈیا کونسل

ہفتہ 15 جولائی 2017 20:53

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ سوشل میڈیا ونگ کے مرکزی صدر و کالم نگارمہر بشارت صدیقی نے کہا ہے کہحکومت، فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار بن کر دفاع پاکستان کا فریضہ انجام دیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی کامیابی سے بھارت سرکار سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ بلوچستان ودیگر علاقوں میں تخریب کاری اور کنٹرول لائن پر جارحیت کے ذریعہ پاکستان پر دبائو بڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیںلیکن اس کی یہ مذموم سازشیں ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ پاکستانی قوم میں آج بھی 65ء والے جذبے زندہ ہیں اور 20کروڑ پاکستانی عوام اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کو بھارتی دہشت گردی کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھانا چاہیے اور ہر قسم کی تجارت ختم کرکے کنٹرول لائن پر اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔

حکومت پارٹی پالیسی کو ایک طرف رکھ کر پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے کردار ادا کر یں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے اس میں ہر شخص کو آگے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان کو نقصانات سے دو چار کرنے کیلئے امریکہ اور بھارت ایک ہو چکے ہیں ۔ مشرقی پاکستان کو الگ کرنے اور پاکستانی دریائوں پر ڈیم بنا کر وطن عزیز کو صومالیہ بنانے کی کوششیں کرنے والا بھارت کبھی پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا ۔ انڈیا پاکستانی دریائوں کی طرح مقبوضہ کشمیر میں ندی نالوں پر بھی ڈیم بنا رہا ہے اس کی آبی دہشت گردی کا جواب دینے کی بجائے یکطرفہ طور پر دوستی کا ہاتھ بڑھانا کسی طور درست نہیں