مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک اورفلسطینی شہید

فلسطینی نوجوان نے دو مرتبہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی،جوابی کارروائی میں شہیدہوا،صیہونی فوج

اتوار 16 جولائی 2017 13:11

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مارکرشہید کردیا،امریکی ٹی وی کے مطابق اتوار کوایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حسب روایت ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس فلسطینی کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں دفاع کے لیے فورسزنے اسے نشانہ بنایامگریہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلسطینی کے حملے میں کسی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہناتھا کہ اس فلسطینی نے دو مرتبہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس کے بیان کے مطابق اس نوجوان کو کو گھیرے میں لے کر گرفتاری کی کوشش کی جا رہی تھی، جس پر اس کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس واقعے پر فلسطینی حکام کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ۔

متعلقہ عنوان :