Oآزاد خطہ کا اٹوٹ انگ ہے اور حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کا ایک نہایت عظیم باوقار ادارہ ہے‘کمانڈنگ آفیسر میرپورڈویژن

اسی سال انشاء اللہ4G/3G کوتمام تر سہولیات کے ساتھ آزاد خطہ اور بالخصوص میرپور ڈویژن کے دوردراز اور دشوار گزار علاقوں میں معز ز صارفین کی دہلیز تک پہنچائیں گے‘کرنل سید عیاد حسن

اتوار 16 جولائی 2017 14:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) سپیشل کمیونیکیشن ارگنائزیشن SCO میرپور ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر لیفیٹننٹ کرنل سید عیاد حسن نے کہا ہے کہ آج SCOاپنا 41واں یوم تاسیس اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہا ہے کہ اسی سال انشاء اللہ4G/3G کوتمام تر سہولیات کے ساتھ آزاد خطہ اور بالخصوص میرپور ڈویژن کے دوردراز اور دشوار گزار علاقوں میں معز ز صارفین کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

ایس سی او نے میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ کنکشنز کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 100فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 4G/3Gکا کامیاب ٹرائل جاری ہے۔ اس ٹرائل پرمعزز صارفین کی کثیر تعداد اعتماد کا اظہار کررہی ہے ۔آئے روز SCOکے کسٹمر ز سروسز پر SCOMسمز کی خریداری اس بات کی غماز ہے کہ آزاد خطہ کے غیور عوام SCOاور پاک فوج سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے لیے SCOاپنے معززصارفین کا شکرگزار ہے۔

SCOآزاد خطہ کا اٹوٹ انگ ہے اور حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کا ایک نہایت عظیم باوقار ادارہ ہے۔SCOکمائی کے لیے نہیں بلکہ اپنے معزز صارفین کو ٹیلی مواصلات سے متعلقہ جدید سے جدید ترسہولیات کی ہمہ وقت فراہمی کے لیے دن رات کمر بستہ ہے۔SCOانٹر نیٹ سروس سمیت دیگر ٹیلی مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اور نئے نئے چیلنجزسے نبرد آزما ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

4G/3G پوری طرح سیSCOکی طرف سے فراہمی کے لیے تیار ہے۔ جونہی حکومتِ پاکستان اجازت دے گی SCOیہ سروس کسی تاخیر کے بغیر فوراً فراہم کردے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے SCOکے 41واں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیفیٹننٹ کرنل سید عیاد حسن نے کہا کہ SCOآزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے دور دراز اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں ٹیلی مواصلات کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین سہولیات بلاتفریق مہیا کررہا ہے۔

پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے تحت آپٹیکل فائبر بچھانے کی ذمہ داری SCOکو دینا حکومتِ پاکستان کیSCOکی انتھک کوششوں اورمسلسل خدمات کا اعتراف ہے۔ پہاڑی دشوار گزار علاقوں میں جدید ٹیلی فون لائنزDXX-VPN-DSLاورIPکی جدید ترین سہولیات بلا تعطل مہیاکرنا SCOکا لازوال کارنامہ ہے۔ SCOنے عوام کی سہولت کے لیے 300اور500 مالیت کے سپر پری پیڈ کارڈز کا اجراء بھی کیا ان کارڈز کی فراہمی سے دوسری موبائل کمپنیوں کے مقابلے میں بچت اور سہولت ایک ساتھ کے زبردست پیکج کو متعارف کرایاگیا جس میں ہزاروں منٹس۔

SMSاور دیگرنیٹ ورک کے صارفین کے لیے بھی سینکڑوں منٹس کی مفت فراہمی عوام کی دلچسپی SCOکی کامیابی کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ SCOکے ان کارڈز پر کوئی خفیہ چارجز نہیں ہیں SCOصارف جتنی مالیت کا کارڈز خریدتا ہے ۔ اسے اتنا ہی بیلنس ملے گا۔ اسی طرح SCOاپنے صارفین کے لیے اپنے نیٹ ورک کو مزید اپ گریڈ کررہا ہے۔ آیندہ سہ ماہی میں ٹرپل پلے سروس شروع ہو جائے گی ۔

جس کے تحت ایک ہی تار پر لینڈلائن ۔ڈی ایس ایل اور ٹی وی کی سہولیات بھی میسر ہوںگی ۔تقریب میں پرنسپل بے نظیر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالریشد ، اسٹیشن ڈائریکٹرریڈ یو محمد شکیل چوہدری ،رجسٹرار مسٹ انجینئر محمد وارث ،ڈائریکٹر اسٹیٹ ایم ڈی ایچ اے سردار خالد محمود ،ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل محمود ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید نشاط کاظمی ، نائب تحصیلدار چوہدری عمران یوسف کے علاوہ کثیر تعداد میں میں معززین صارفین نے بھی شرکت کی ۔

SCO کے 41 ویں یوم تاسیس پر کمانڈنگ آفیسر لیفیٹننٹ کرنل سید عیاد حسن کو مبارکباد پیش کی اور SCO کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا آخر میں کمانڈنگ آفیسر لیفیٹننٹ کرنل سید عیاد حسن نے اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :