بھارتی جنگی جنون میں مزید اضافہ، فوج نے اگلے پانچ سال کیلئی270کھرب روپے مانگ لیے

اتوار 16 جولائی 2017 14:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) بھارت کے جنگی جنون میں مزید اضافہ ہوگیا،فوج نے اگلے پانچ سال کیلئے 27لاکھ کروڑمانگ لیے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ’’ہندوستان ٹائمز ‘‘کے مطابق فوج اپنا بجٹ جی ڈی پی کا 1.56فیصدسے بڑھاکرکم سے کم2 فیصد کرناچاہتی ہے۔پانچ سالہ منصوبہ یونیفائڈکمانڈرزکانفرنس میں پیش کردیاگیا،بجٹ میں270 کھرب روپے اضافے کامطالبہ کیا گیا ہے۔بھارتی اخبارکے مطابق پاکستان اورچین کے مشترکاخطرے سے نمٹنے کے لیے یہ رقم درکارہے۔وزیردفاع ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ جدیدمنصوبوں کیلئے رقم ترجیح ہوگی۔

متعلقہ عنوان :