مقبوضہ کشمیر، کپواڑہ میں قابض بھارتی فوج کا تلاش آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا

آپریشن کے باعث علاقے کے لوگوںکی مشکلات میںمزیداضافہ

اتوار 16 جولائی 2017 14:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع کپواڑہ کے قریباً ایک درجن دیہات میں شروع کیا جانے والا تلاشی آپریشن اتوار کو مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وارسن، گزریال، کچہامہ،رستی اونپورہ اور دیگر دیہات میں آپریشن جمعہ کے روز شروع کیا گیا تھا۔قابض فورسز نے آپریشن کے سلسلے میں ایک بڑے رقبے کو محاصرے میں لے رکھا ہے ۔ دیہات سے متصل جنگلات میں بھی تلاشی لے جارہی ہے۔ آپریشن کے باعث علاقے کے لوگوںکی مشکلات میںمزیداضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :