گلشن منہاس چار روزہ دورے پر نیلم پہنچ گئیں

اتوار 16 جولائی 2017 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء)پی ٹی آئی وویمن سوشل ونگ آزادکشمیر کی صدر محترمہ گلشن منہاس چار روزہ دورے پر نیلم پہنچ گئیں ۔پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں ۔عمران خان کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا۔گلشن منہاس جب نیلم روانہ ہوئیں تو اٹھمقام ،شاردہ ،کیل اور تائو بٹ جگہ جگہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

گلشن منہاس نے نیلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیلم کو اللہ تعالیٰ نے خصوصی حسن دے رکھا ہے جو بھی شخص ایک بار آئے وہ اسے دوبارہ آنے پر مجبور کرتا ہے ۔گلشن منہاس نے کہا کہ نیلم قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔سیاحت کے حوالے سے بڑا پوٹینشل ہے ،حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے موثر اقدامات نہیں کر رہی ۔جس کی وجہ سے سیاح حضرات یہاں آتے ہوئے کتراتے ہیں ۔حکومت سیاحوں کو جملہ سہولیات فراہم کرے تو ہزاروں لوگ اس حسین وادی کو دیکھنے آسکتے ہیں ۔حکومت گیسٹ ہائوسز ،ہوٹل مالکان کی طرف سے سیاحوں کو لوٹنے کا بھی نوٹس لے ۔لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے تو سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے ۔