کوٹلی‘ سینکڑوں لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف

اتوار 16 جولائی 2017 15:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء)مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل کاسنہری اقدام،سینکڑوںلیٹرملاوٹ شدہ دودھ تلف،سفیدزہرفروخت نہیںکرنے دینگے،گوالوںکوآخری وارننگ،آئندہ اگرملاوٹ شدہ دودھ پکڑاگیاتودودھ فروش کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی،راجہ حمادجمیل کاعلی الصبح دورہ،دودھ فروخت کرنے والوںکے خلاف ایکشن کرتے ہوئے مضرصحت، ملاوٹ شدہ دودھ تلف کرتے ہوئے گوالوںکوآخری وارننگ جاری۔

تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل نے گزشتہ روز علی الصبح کوٹلی سٹی کے مختلف ایریازمیںناکے لگاکردودھ فروخت کرنے والوں کادودھ چیک کیا،اس موقع پرانسپکٹربلدیہ سرداربشارت،ڈاکٹرلطافت،فوڈانسپکٹررمیض راجہ،انسپکٹراسد،محمدطارق کے علاوہ دیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

راجہ حمادجمیل نے گوالوںکادودھ چیک کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ،مضرصحت سینکڑوںلیٹردودھ تلف کرتے ہوئے دودھ فروشوںکوآخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہاکہ کوٹلی سٹی میں کسی بھی صورت سفید زہر(ملاوٹ شدہ دودھ) بیچنے نہیںدینگے آج آخری وارننگ دیتاہوںآئندہ اگرکسی دودھ فروش سے ملاوٹ شدہ دودھ ملاتواس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے اسے حوالات بندکردیاجائے گا۔

راجہ حمادجمیل نے کہاکہ کوٹلی سٹی کے اندرتجاوزات سے لے کر،گوشت،سبزی،پھل ودیگرجوچیزیں بلدیہ کے دائرہ کارمیںآتی ہیںپرسختی سے عمل پیراہوکرکوٹلی سٹی کوکشادہ،تجاوزات سے پاک اورخوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ تازہ گوشت،تازی سبزیاںاورپھلوںکی فروخت کویقینی بنایاجائے گاجوکوئی بھی تاجر،دکاندار خلاف ورزی کرتاہواپایاگیاتواس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔دوسری طرف شہریوںنے راجہ حمادجمیل کی طرف سے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوںکے خلاف کئے گئے آپریشن کولائق تحسین قراردیتے ہوئے راجہ حمادجمیل کی کارکردگی کوسراہا۔