نوازشریف کا کوئی متبادل نہیں‘ غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہوگی ‘ شوکت شاہ

اتوار 16 جولائی 2017 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) آزادکشمیر کے وزیر خوراک سید شوکت شاہ نے کہا ہے پاکستان میں میاں نوازشریف کا کوئی متبادل نہیں وہ مرد بحران ہیں غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنے پڑے گا۔ وہ آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگوکررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے وہ میاں نوازشریف کے خلاف سازشیں کررہے ہیں لیکن ان کی تمام تر سازشیں ناکامی سے دو چار ہوں گی ۔

(جاری ہے)

پانامہ اور جے آئی ٹی کی آڑ میں ایک گروہ پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی کوشش کررہا ہے عوام ان عناصر سے بخوبی آگاہیں اور ان کو اپنے مقصد میں کامیابی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے آزادکشمیر میں سفارش اور رشوت کے کلچر کو ختم کر کے گڈ گورننس کوفروغ دیا این ٹی ایس کے ذریعے صاف وشفاف انداز سے اساتذہ کی بھرتیاں کی جارہی ہیں قابل اور بہترین تعلیمی معیار کے اساتذہ کو بھرتی کر کے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جارہا ہے سابقہ حکومت کا گند صاف کرتے ہوئے ایک سال کا عرصہ لگاہے ۔ اب تمام شعبوں میں اصلاحات کا نفاذ ہوچکا ہے اور گڈ گورننس کے ذریعے عوامی مسائل کو حل کیاجارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :