Live Updates

شریف خاندان کی چوری پکڑی گئی ، پاکستان میں اچھا موسم آنے والا ہے ، عمران خان

شریف خاندان نے سب ادارے تباہ کر دئیے ، سپریم کورٹ اور فوج کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اتنی عوام سڑکوں پر لائوں گا کہ پاکستان کی تاریخ میں نواز شریف نے اتنی عوام سڑکوں پر نہیں دیکھی ہو گی، چیئرمین تحریک انصاف سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جے آئی ٹی اتنا اچھا کام کرے گی ، اگر شریف مافیا نے انصاف کا راستہ روکنے کی دعوت دی توکارکنوں کو انصاف قائم کرنے کی دعوت دوں گا،جے آئی ٹی نے 60دنوں میں انکے خلاف ثبوت نکالے جس میں کوئی شک نہیں رہا، پارٹی کنونشن سے خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھا موسم آنے والا ہے ، شریف خاندان کی چوری پکڑی گئی ، آج سے پاکستان کے عوام کو شریفوں سے نجات ملنے کا عمل شروع ہونے والا ہے ، شریف خاندان نے سب ادارے تباہ کر دئیے ، سپریم کورٹ اور فوج کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اتنی عوام سڑکوں پر لائوں گا کہ پاکستان کی تاریخ میں نواز شریف نے اتنی عوام سڑکوں پر نہیں دیکھی ہو گی ، سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جے آئی ٹی اتنا اچھا کام کرے گی ، اگر شریف مافیا نے انصاف کا راستہ روکنے کی دعوت دی توکارکنوں کو انصاف قائم کرنے کی دعوت دوں گا،جے آئی ٹی نے 60دنوں میں انکے خلاف ثبوت نکالے جس میں کوئی شک نہیں رہا۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ چند دنوں بعدکارکنون کو خوشیاں منانے کی دعوت دوں گا، اگر شریف مافیا نے انصاف کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو انصاف قائم کرنے کی دعوت بھی دوں گا، یا خوشیاں بٹیں گی یا سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے ہونے کی دعوت دوں گا ، دھرنے سے اب تک سب سے بڑی کامیابی کے تحت شعور پیدا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے 60دنوں میں انکے خلاف ثبوت نکالے جس میں کوئی شک نہیں رہا،جے آئی ٹی نے پہلاثبوت نکالاکہ مریم نوازنیلسن،نیسکول سمیت 4محلات کی بینی فشل آنر ہیں ، نواز شریف کی دبئی میں کمپنی نکل آئی جس سے وہ 10ہزار درہم پیسا لیتے تھے ، کہتے ہیں گلف اسٹیل کی 1980 میں فروخت سے پیسا قطر گیا جس سے جائیداد بنی، پتا چلا گلف اسٹیل تو خسارے میں تھی ،انہوں نے جھوٹ بولا دبئی میں تو پیسا ہی نہیں تھا، مریم اور حسین نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ کیلبری فونٹ میں بنا کرعدالت میں جھوٹ بولا ۔

عمران خان نے کہا کہ وہ جواب دینے کے بجائے کہتے ہیں سازش ہوئی ہے ، شریف خاندان کیخلاف جوبھی مقدمہ لانیکی کوشش کرے یہ اسے سازش کہتے ہیں، شریف خاندان ذاتی مفاد بچانے کیلیے پاکستان کوتباہ کررہاہے یہ ہے سازش، جے آئی ٹی نے وہ کام کیاجو آج تک یہاں طاقت ور کے خلاف ہوا ہی نہیں، ن لیگ والوں شرم کرو کیا اس ملک کے مستقبل کی پروا نہیں، ان سے بڑی غداری کسی نے نہیں کی ، یہ اپنی چوری چھپانے کیلیے ملک کے ادارے تباہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہربچے بھیج کرکمپنیاں بنائیں،یہاں موٹروے دیگرمنصوبوں سے کمپنیوں کوپیسے بھجوائے، 4 سال میں 117کروڑ روپے باہر بھیجے گئے،نواز شریف نے یہاں سے پیسے چوری کرکے بیٹوں کوبھجوائے، فضل الرحمان کہتے ہیں نوازشریف کیخلاف بھارت اور یہودی سازش کررہے ہیں، یہاں کی پارلیمنٹ ٹی او آر کھیلتی رہتی ہے ، پارلیمنٹ کو تباہ کردیا اور کہتے ہیں جمہوریت بچا رہے ہیں، ان کا سینئر وزیرپارلیمنٹ میں کہتاہے قوم پاناما کوبھول جائے گی ، نوازشریف نے باقی ادارے تباہ کرنے کی کوشش کی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی ، اب آپ جدہ نہیں اڈیالہ جیل جائیں گے، نواز شریف آپ کو مودی بچا سکتاہے ،ٹرمپ نہ کوئی اور ملک، نواز شریف کو قطری شہزادہ بھی نہیں بچا سکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات