شہبازشریف کی ایل او سی پر بھارتی افواج کی پاک فوج کی گاڑی کونشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید مذمت

اتوار 16 جولائی 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے پاکستانی آرمی کی گاڑی کونشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب نے بھارتی جارحیت کے باعث گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کااظہار کیاہے۔وزیر اعلی نے شہید ہونے والے فوجیوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہد اء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کاا ظہار کیاہے۔

متعلقہ عنوان :