پاک فوج کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ ، وزیراعظم نواز شریف کی شدید مذمت

اتوار 16 جولائی 2017 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف کا پاک فوج کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ پر شدید مذمت کی، وزیراعظم کا غمزدہ خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار، گزشتہ روز ایل او سی اٹھمقام کے قریب پاک فوج کی گاڑی پر بھارت کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے پاک فوج کی گاڑی دریا میں جا گری جس پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھرپور مذمت کی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔