وزیراعظم نوازشریف کی پاک فوج کی گاڑی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

گاڑی دریا میں گرنے سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار

اتوار 16 جولائی 2017 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاک فوج کی گاڑی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی اور گاڑی دریا میں گرنے سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ،انہوں نے پاک فوج کی جانب سے فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پر تعریف بھی کی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاک فوج کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی ۔بھارتی فائرنگ سے جیپ دریا میں گرنے سے 4جوان ڈوب گئے تھے ۔وزیراعظم نے غم زدہ خاندانوں کیساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے پاک فوج کی جانب سے فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پر تعریف بھی کی ۔