نیب کراچی کی طرف سے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی ہمشیرہ کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا

ڈاکٹر عاصم حسین 462 ارب روپے کے کرپشن کیسوں کے مبینہ ملزم ہیں اوران کے خلاف کرپشن ریفرنس عدالت میں زیر سماعت ہیں چئیرمین نیب قمرزمان چوہدری نہ صرف خود قانون کے مطابق کام کرتے ہیں بلکہ اپنے افسروں کو بھی قانون پر عملدرآمد کی سختی سے ہدایت کر رکھی ہے، ڈاکٹر عاصم کی طرف سے نیب پر الزام لگانا اپنے خلاف چلنے والوں کیسوں میں نیب پر دباو ڈالنے کی ناکام کوشش ہے،ذرائع نیب

اتوار 16 جولائی 2017 22:40

نیب کراچی کی طرف سے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی ہمشیرہ کے گھر پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) نیب کراچی کی طرف سے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی ہمشیرہ کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔ڈاکٹر عاصم حسین 462 ارب روپے کے کرپشن کیسوں کے مبینہ ملزم ہیں اوران کے خلاف کرپشن ریفرنس عدالت میں زیر سماعت ہیں چئیرمین نیب قمرزمان چوہدری نہ صرف خود قانون کے مطابق کام کرتے ہیں بلکہ اپنے افسروں کو بھی قانون پر عملدرآمد کی سختی سے ہدایت کر رکھی ہے۔

ڈاکٹر عاصم کی طرف سے نیب پر الزام لگانا اپنے خلاف چلنے والوں کیسوں میں نیب پر دباو ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے ڈاکٹر عاصم کی ہمشیرہ کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا۔نیب پیشہ وارانہ۔قابل اعتماد اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کرنے والا واحد قومی ادارہ ہے جس کے تحقیقاتی افسران انسداد بد عنوانی کے لئے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی اداروں کے تربیت یافتہ ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم کی طرف سے نیب پر الزام لگانا نہ صرف حقائق کے منافی ہے بلکہ اپنے خلاف نیب میں کیسوں کو کمزور کرنے کے لئے نیب پر دباو ڈالنے کی ایک ناکام کو شش ہے۔قومی احتساب بیورو کے چئیرمین قمر زمان چوہدری کی قیادت میں نیب افسران ملکی قوانین کی روشنی میں بین الاقوامی معیار کیمطابق کام کر رہے ہیں کیونکہ چئیر مین نیب نے اپنے افسروں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی ہے اس لئے آج نیب پاکستان کا واحد ادارہ بن چکا ہے جس کی کار کردگی اور کام کے معیار کو اقوام متحدہ سمیت دنیا کے کئی اداروں نے سراہا ہے۔نیب قانون اور قواعد کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گا۔