پا ک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

پاکستان کا فوجی گاڑی کو نشانہ بنانے اور 4 چار فوجیوں کی شہادت پر شدید احتجاج بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے، بصورت دیگر پاک فوج کسی بھی جارحیت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے،ڈی جی ایم او

پیر 17 جولائی 2017 13:54

پا ک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس’’ کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او نے گزشتہ روز بھارت فوج کی جانب سے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنانے اور 4 چار فوجیوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایم او پاکستان نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے، بصورت دیگر پاک فوج کسی بھی جارحیت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب اٹھ کے مقام پر پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں جا گرنے سے اس میں سوار 4جوان شہید ہو گئے تھے ۔