جمہوری نظام کے تسلسل اور ملکی استحکام کے لئے وزیراعظم کو اپنا منصب چھوڑ دینا چاہیئے ، مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ،استحکام کے خاطر وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کر تی ہے،اجلاس سے خطاب

پیر 17 جولائی 2017 18:41

جمہوری نظام کے تسلسل اور ملکی استحکام کے لئے وزیراعظم کو اپنا منصب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے تحت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوئس میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس کی صدارت چیئر مین سید مصطفی کمال اورصدر انیس قائم خانی نے کی ۔ اس مو قع پر سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی اورنیشنل کنسل کے ذمہ داران اور آئینی و قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال خصوصا پانامہ لیکس پر پیش آنے والی ممکنہ صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاک سر زمین پارٹی وزیر اعظم کے استعفی کے مطالبے پر قائم ہے۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ جمہوری نظام کے تسلسل اور ملکی استحکام کے لئے وزیراعظم کو اپنا منصب چھوڑ دینا چاہیئے کیونکہ پاک سرزمین پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے استحکام کے خاطر وزیر اعظم سے مطالبہ کر تی ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کو قائم رکھنے کیلئے اپنے منصب سے مستعفی ہوں تاکہ ان کا منصب تحقیقات پر اثر انداز نہ ہو۔

اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی سے ہونے والے رابطے پر سینٹرل ایگز یکٹوکمیٹی اور نیشنل کونسل کو اعتماد میں لیا گیا

متعلقہ عنوان :