چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ازبکستان کے سفیر فرکت صدیقو کی ملاقات

دوطرفہ سکیورٹی ‘دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورتحال کے امور زیر غور آئے

پیر 17 جولائی 2017 21:11

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ازبکستان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ازبکستان کے سفیر فرکت صدیقو نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سکیورٹی ‘دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورتحال کے امور زیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔ازبکستان کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کوسراہا ۔