ای بینکنگ ٹرانزیکشنز سے 9343 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، اسٹیٹ بینک

بدھ 19 جولائی 2017 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء)رواں سال 2017(جنوری تا مارچ) کے دوران ملک میں 16 کروڑ ای بینکنگ ٹرانزیکشنز میں 9343 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی جنوری سے مارچ کے دوران ادائیگیوں کے انتظام پر جائزہ رپورٹ کے مطابق تین مہینوں میں ملکی انتظام سے 1 لاکھ 11ہزار 811 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ان ادائیگیوں میں انٹربینک کیادائیگی کے انتظام پریزم سے 70 ہزار ارب ، چیک، پے آڈرز اور دیگر کاغذی ذرائع سے 32 ہزار ارب جبکہ ای بینکنگ کے ذریعے 9343 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں۔تین مہینوں میں اے ٹی ایم مشینوں سے 10 کروڑ 20 لاکھ ٹرانزیکشنز کے ذریعے 1178 ارب روپے نکالے گئے۔