میٹرک سالانہ امتحان2017ء کے نتیجہ کا اعلان 25جولائی کو کیا جائے گا

بدھ 19 جولائی 2017 16:49

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء)عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان2017ء کے نتیجہ کا اعلان 25جولائی 2017بروز منگل بوقت صبح10:10بجے کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا جملہ متعلقین،سربراہان ادارہ جات، اساتذہ، طلباء وطالبات اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹwww.bisesahiwal.edu.pk سے چیک کر سکتے ہیں، جبکہ امیدواران اپنا رولنمبر اپنے موبائل فون سے 800292 پر SMS کر کے بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں، نتیجہ/گزٹ کی CD مبلغ۔

100/ روپے حبیب بینک کوٹ خادم علی برانچ ساہیوال میں جمع کروا کر حاصل کی جا سکتی ہے، جن امیدواران کے نتائج بقایا فیس یا دیگر دفتری کوائف پورے نہ کرنے کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں وہ اس وقت تک جاری نہیں کیے جائیں گے جب تک کہ وہ اپنے کوائف/واجبات پورے ادا نہیں کر دیتے،اگر کسی امیدوار کو مورخہ 03-08-2017تک رزلٹ کارڈ نہ ملے تو وہ دفتر سے بالمشافہ یا فون نمبر040-9200521پر رابطہ قائم کریں۔