قوم جانتی ہے تماشا لگانے والے کون لوگ ہیں۔ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ ہم پر ایک پائی کی کرپشن کا داغ نہیں-وزیراعظم نوازشریف

لاہور سیالکوٹ موٹروے منصوبے بر وقت مکمل کیا جائے، پاکستان کو لوڈشیڈنگ سے بہت جلد نجات ملے جائے گی ،ملک میں موٹروے تیزی سے بن رہی ہیں-سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 19 جولائی 2017 16:13

قوم جانتی ہے تماشا لگانے والے کون لوگ ہیں۔ سی پیک کو ناکام بنانے کی ..
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 جولائی۔2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم پر ایک پائی کی کرپشن کا داغ نہیں لیکن سمجھ نہیں آتا کہ کس منصوبے میں کرپشن ہوئی ہے جس کا آج احتساب ہورہا ہے۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ ملک بھر میں موٹرویز تیزی سے بن رہی ہے، کے پی میں مخالف سیاسی جماعت کی حکومت ہے لیکن وہاں بھی ہزارہ موٹرویزہم بنارہے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے جب کہ حکومت کے پہلے 2 سال وسائل مہیاکرنے میں گزرگئے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم پر ایک پائی کی کرپشن کا داغ نہیں لیکن سمجھ نہیں آتا کہ کس منصوبے میں کرپشن ہوئی ہے جس کا آج احتساب ہورہا ہے مجھے اس کا جواب نہیں مل سکا، یہ کس چیز کا حساب ہورہا ہے، ہمارے کاروباری معاملات کا حساب ہورہا ہے یا پھر حکومتی منصوبوں میں کرپشن کا تاہم ہم سرخروں ہوں گے اور قوم بھی جانتی ہے کہ یہ تماشا لگانے والے کون لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے منصوبے بر وقت مکمل کیا جائے، پاکستان کو لوڈشیڈنگ سے بہت جلد نجات ملے جائے گی ،ملک میں موٹروے تیزی سے بن رہی ہیں، ملتان سے سکھر موٹروے بن رہی ہے، بلوچستان میں بے پناہ ترقی ہو رہی ہے، کراچی حیدر آباد موٹروے تقریبا مکمل ہوچکی ہے، آئے دن بجلی کے نئے کارخانے کا افتتاح ہو رہا ہے، ابتدائی 2 سال وسائل ڈھونڈنے بھی لگ گئے، 2013 میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، ملک کے دیوالیہ ہونے کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں ،سمجھ نہیں آتی کہاں کرپشن ہوئی ہے ،ہماری حکومت پر کرپشن کا ایک دھبہ بھی نہیں ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھٹو نے ہمارا سارا پیسہ لوٹ لیا گیا پھر بھی ہم ہی سے حساب مانگا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو اسٹاک مارکیٹ 19 ہزار پوائنٹس پر موجود تھی، جس نے 54 ہزار پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کیا۔ پاکستان میں دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے اور ملک اس وقت کامیابیوں کی راہوں پر گامزن ہے۔

پاکستان میں بجلی بحران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور آئے دن بجلی کے نئے منصوبوں کا افتتاح ہورہا ہے جبکہ 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور جن علاقوں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہیں ہے وہاں بھی ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں جو ممالک معاشی اعتبار سے ہمارے ساتھ تھے وہ بہت آگے نکل چکے ہیں۔

تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دھرنا ون کیا گیا، پھر دھرنا ٹو کیا گیا جبکہ اب تیسرے دھرنے کی یلغار ہے لیکن پھر بھی مجھ سے استعفیٰ مانگنے والوں کو قوم نے بار بار ٹھکرایا۔نواز شریف نے کہا کہ ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے اور طرح طرح کے لوگ بانسری بچا رہے ہیں لیکن ہم کام کرتے رہیں گے اور ڈگڈگی بجانے والے ڈگڈگی بجاتے رہیں گے۔