مون سون میں کھیت میں زائد پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے

بدھ 19 جولائی 2017 16:55

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ جولائی کے مہینے میں پنجاب میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو جاتا ہے اور درجہ حرارت بھی 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈکے درمیان رہتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب بھی 50 سے 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جوکہ فصلات کی بڑھوتری پر اثر انداز ہوتا ہے۔ مون سون کے موسم میں کھیت میں زائد پانی کھڑا مت ہونے دیں اور پانی کے نکاس کا مناسب بندوبست کریں۔ فصل کو آبپاشی ہمیشہ محکمہ موسمیات کی بارش کے بارے میں پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔

متعلقہ عنوان :