جڑی بوٹیاں پیداوار میں 45 فیصد تک کمی کاباعث ہیں،ترجمان

بدھ 19 جولائی 2017 16:55

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق مکئی میں موجود جڑی بوٹیاں فصل کی پیداوار میں 45 فیصد تک کمی کا سبب بنتی ہیں۔ کاشتکار فصل کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کریں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطا بق جڑی بوٹیوںکی وجہ سے نہ صرف فصل کا پیداواری خرچہ بڑھ جاتا ہے بلکہ یہ فصل کی کوالٹی کو بھی خراب کرتی ہیں اور فصل کے نقصان رساں کیڑوں کی پناہ گاہ بھی بن جاتی ہیں۔

جڑی بوٹیاں فصل کے خوراکی اجزاء ہوا، پانی اور روشنی میں فصل کے ساتھ حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ کاشتی امور انجام دینے میں بھی رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کیلئے فصل میں گوڈی کریں اور اس عمل کے دوران پودوں کی جڑیں متاثر نہ ہونے دیں۔ گوڈی کی وجہ سے جڑی بوٹیاں مٹی میں دب جاتی ہیں اور ان کی تلفی ممکن ہو جاتی ہے۔