مقبوضہ کشمیر،نوجوانوں کی شہادت پر ضلع اسلام آباد میں مکمل ہڑتال کی گئی

بدھ 19 جولائی 2017 17:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کی شہادت پر ضلع اسلام آبادکے مختلف علاقوںمیں بدھ کو مکمل ہڑتال کی گئی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق علاقے میں دکانیں ،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بندرہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے وتر گام بلبل نوگام میں پیر کے روز تین نوجوانوں کومحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔

(جاری ہے)

ضلع کے علاقے آرنی میں بھارتی فوجیوں کی طر ف چلائی جانے والی گولی ٹانگ میں لگنے سے 60 سالہ شخص محمد عبداللہ گنائی زخمی ہو گیا جو منگل کے روز صورہ ہسپتال سرینگر میں چل بسا۔شہریوں کی شہادت پر آرونی ، بیج بہاڑہ ، ککر ناگ اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ دریںاثنامیر واعظ کی سربراہی میں قائم فورم ، ظفر اکبر بٹ، مختار احمد وازہ ، وجاہت بشیر قریشی اور یگر حریت رہنائوں نے اپنے بیانات میں شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مختار احمد وزہ کی ہدایت پر جموںوکشمیر پیپلز لیگ کا ایک وفدشہید نوجوانو کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آمر آباد گیا ۔ وفد میں انجینئر فیاض احمد، فیاض احمد بٹ، شجاعت الاسلام، محسن احمد اور غلام نبی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :