سویابین کی کاشت کیلئے معیاری بیج استعمال کرنے کی ہدایت

بدھ 19 جولائی 2017 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار سویابین کی کاشت کیلئے 40 سے 50کلوگرام فی ایکڑ معیاری و صاف ستھرابیج استعمال کریں تاکہ اچھی پیداوار کا حصول یقینی ہو سکے نیز سویا بین کی کاشت کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی میرازمین کا بھی انتخاب کیاجائے جو اچھی فصل کی ضامن ہو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سویابین نہ صرف منافع بخش نقد آور فصل ہے بلکہ اس کے بیج میں 18 سے 21 فیصد تک اعلی معیار کا تیل ، 38 سی42 فیصد تک پروٹین پائی جاتی ہے جو دل کے مریضوں کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل اجزا ہیں ۔