کاشتکاروں کو لوبیا کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 19 جولائی 2017 20:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء)ماہرین زراعت نے لوبیاکے کاشتکاروں کو بروقت کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار لوبیاکی فصل کی کاشت کیلئے زرخیز میرازمین کاانتخاب کریں۔ انہوںنے کہاکہ کھیت کو وتر آنے پر 2 سے 3 مرتبہ ہل چلا کرسہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلینا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار لوبیاکی ترقی دادہ اقسام سی پی ون ، سی پی ٹو، سی پی 518 ، وائٹ سٹار اور ایس اے ڈینڈی کاشت کر کے بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چارہ کی فصل کیلئے شرح بیج 12سی15 کلوگرام فی ایکڑ اور بیج کے حصول کیلئی8سے 10 کلوگرام فی ایکڑ ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اچھی پیداوار کیلئے زمین کی تیاری کے دوران ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ کھیت میں ڈالنے کے علاوہ لوبیاکی فصل بذریعہ ڈرل بھی کاشت کی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قطاروں میں کاشت کی صورت میں درمیانی فاصلہ کم از کم ایک فٹ ہوناچاہیے تاکہ گوڈی ، چھدرائی اور جڑی بوٹیوں کی تلفی میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔ انہوںنے کہاکہ ا س ضمن میں مزید معلومات کیلئے ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔