ایبٹ آباد یونیورسٹی میں 200کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کردیاگیا،بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ حل

بدھ 19 جولائی 2017 20:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 200کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کردیاگیا۔ ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے ٹرانسفارمر کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ رجسٹرارایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر رضوان سمیت دیگر افسران اورڈائریکٹریٹ آف ورکس کے نمائندے بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :