پشاور، پختون ایس ایف اسلامیہ کالج یونیورسٹی کا داخلہ رہنمائی کیمپ جاری

بدھ 19 جولائی 2017 20:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی کا داخلہ رہنمائی کیمپ برائے ایف اے ایف ایس سی زیر صدارت اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے صدر نعمان شیر کافی شاپ بازار میں دسویں روز بھی جاری رہا۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے داخلہ رہنمائی کیمپ کا خصوصی دورہ کیا اس موقع پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے جنرل سیکرٹری حضرت بلال مہمند، آرٹس فیکلٹی کے صدر محمد رحمان اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سابقہ صدر و صوبائی رہنما محمد اعجاز خان یوسفزئی سمیت دیگر کثیر تعداد میں عہدہداران و کارکنان موجود تھے، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے صدر نعمان شیر نے تمام دورہ کرنے والے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کو بتایا کہ آج تک تقریباً اکیس سو (2100)سے زیادہ طلباء کی داخلہ رہنمائی کی جا چکی ہے جبکہ داخلہ رہنمائی کیمپ آخری تاریخ 21 جولائی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

میاں افتخار حسین نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے عہدیداروں کے خدمت کے جذبے کو سراہا اور شدید گرمی میں نئے آنے والے طلباء کی خدمت کو خوش آئند امر قرار دیا اور تمام خدمت کرنے والے حاضرین داخلہ کیمپ کو داد دی۔ کیمپ کے تمام عہدیداروں نے اس عزم کا ارادہ کیا پختون ایس ایف تعلیمی اداروں میں پر امن تعلیمی ماحول چاہتی ہے اور باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفے کو ولی خان بابا کی عملی سیاست کی رو سے ملی رہبر اسفندیار ولی خان کی قیادت میں تمام طلباء تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :