بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

پاک فوج کا ایک جوان شہید، 2 زخمی، پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 5 بھارتی فوجی بھی جہنم واصل

muhammad ali محمد علی بدھ 19 جولائی 2017 19:55

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ
راولپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2017ء) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے باعث پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے متعدد سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ 2 شہری بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث شہید اور 5 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کے حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کروا دیا گیا ہے۔ جبکہ اس دوران 5 بھارتی فوجی بھی جہنم واصل کر دیے گئے۔