حسین نواز نیلسن اینڈ نیسکول کے بینیفشل آنر ہیں

شریف خاندان دستاویزات سامنے لے آیا، کل سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائیں گی

muhammad ali محمد علی بدھ 19 جولائی 2017 20:56

حسین نواز نیلسن اینڈ نیسکول کے بینیفشل آنر ہیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2017ء) شریف خاندان کی جانب سے لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں کی ملکیت کی دستاویزات جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے حسین نواز کو نیلسن اینڈ نیسکول کا بینیفشل آنر ثابت کرنے کیلئے کچھ دستاویزات میڈیا پر جاری کی گئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق حسین نواز نیلسن اینڈ نیسکول کے مالک ہیں۔

دستاویزات میں اہلی اسٹیل مل کی مشینری کی جدہ منتقلی کی تفصیلات بھی ہیں۔ نیلسن ایںد نیسکول کمپنی کی ملکیت کی دستاویزات جے پی سی اے کارپوریٹ اکاؤنٹ کمپنی کی ہیں۔ نیلسن ایںڈ نیسکول کمپنی کے معاملات پہلے منروا نامی کمپنی سنبھالتی تھی تاہم 2014 میں جے پی سی اے کارپوریٹ اکاؤنٹ کمپنی نے ان کمپنیوں کے معاملات کی ذمہ داری سنبھال لی۔

(جاری ہے)

جون 2014 کو نیلسن اینڈ نیسکول کے معاملات منروا سے جے پی سی اے کو منتقل ہوئے۔

جے پی سی اے کمپنی نے حسین نواز کے بینفشل آنر ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔ جبکہ دستاویز کےمطابق مریم نواز نیلسن اورنیسکول کی ٹرسٹی ہیں۔ دستاویزات میں اہلی اسٹیل ملز کا فروخت کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ شریف خاندان کا دعوی ہے کہ معاہدے دبئی کورٹس اوروزارت خارجہ سےتصدیق شدہ ہیں۔ وزیراعظم کے صاحبزادوں اور صاحبزادی مریم نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ یہ دستاویزات کل سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے۔ دستاویزات کے مصدقہ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔