ْ پانامہ کیس میں حکمران خاندان کی طرف سے میڈیا کو جاری تازہ دستاویزات نجی ذرائع سے ہیں

1980ء کے معاہدے کی کاپی وہی ہے جس کو دبئی حکومت غیر موجود کہہ چکی ہے، جعلی نوٹرائزیشن کرائی گئی ہے، نجی ٹی وی کی رپورٹ

بدھ 19 جولائی 2017 23:56

ْ پانامہ کیس میں حکمران خاندان کی طرف سے میڈیا کو جاری تازہ دستاویزات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) پانامہ کیس میں حکمران خاندان کی طرف سے میڈیا کو تازہ جاری کی جانے والی دستاویزات نجی ذرائع سے ہیں اور 1980ء کے معاہدے کی کاپی وہی ہے جس کو دبئی حکومت غیر موجود کہہ چکی ہے اور یہ بھی کہاگیا ہے کہ جعلی نوٹرائزیشن کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پانامہ کیس میں جو نئی دستاویزات پیش کی جا رہی ہیں وہ ساری پرانی ہیں اور معاہدہ وہی ہے جو پہلے سے سپریم کورٹ میں موجود ہے جس کو دبئی حکومت غیر موجود کہہ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق اہل سٹیل کے معاہدے اور دوسری دستاویزات نجی ذرائع سے ہیں اور دبئی نے کہا ہے کہ ان کاغذات کی جعلی نوٹرائزیشن کرائی گئی ہے کیپیٹل ایف زیڈ ای کا نواز شریف پر براہ راست الزام تعجب خیز ہے اور پرانی دستاویزات نئی کر کے پیش کی جا رہی ہیں ۔ کاغذات کی30مئی2016ء کو تصدیق کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :