قطری شہزاد ے کی جے آئی ٹی کو آئندہ ہفتے دوحہ آنے کی دعوت

شہزادہ حماد بن جاسم الثانی کا جے آ ئی ٹی کو نیا خط منظر عام پر آگیا

بدھ 19 جولائی 2017 23:56

قطری شہزاد ے کی  جے آئی ٹی کو آئندہ ہفتے دوحہ آنے کی دعوت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) قطری شہزادہ حماد بن جاسم الثانی کا پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کے نام لکھا گیا نیا خط سامنے آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق قطری شہزادے حماد بن جاسم الثانی نے پانامہ جے آئی ٹی کے نام نیا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے جے آئی ٹی کو اگلے ہفتے دوحہ آنے کی عوت دی ہے۔ قطری شہزادے نے خط میں لکھا ہے کہ اپنے پہلے لکھے گئے دونوں خطوں کی تصدیق بھی کروں گا۔ واضح رہے کہ نیا خط قطر کی وزارت انصاف کے لیٹر پیڈ پر ہے اور اس پر قطر کی وزارت خارجہ کی مہر اور دستخط بھی موجود ہیں۔