خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انہیں معاشرے کاکارآمد شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق

موجودہ حکومت خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے ،سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کے مختص کوٹہ جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہاہے، نعت خوانی مقابلے سے خطاب کے دوران گفتگو

بدھ 19 جولائی 2017 23:56

خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انہیں معاشرے کاکارآمد شہری بنانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء) متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہاہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انہیں معاشرے کاکارآمد شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، موجودہ حکومت خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے ،سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کے مختص کوٹہ جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہاہے ،خصوصی افرادہماری توجہ کے مستحق ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹرو سائٹ آرگنائزیشن فار دی بلائنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ نعت خوانی کے مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گذشتہ روز اس موقع پر ٹرو سائٹ آرگنائزیشن فار دی بلائنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ نعت خوانی کے مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کے مختص کوٹہ جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہاہے جبکہ خصوصی افرادہماری توجہ کے مستحق ہیںاس موقع پرآرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری محمد شہزادجاوید اور دیگر نے خطاب کیااور نعت خوانی میں مقابلہ میں اول پوزیشن علی عادل ، ودئم پوزیشن محمد یعقوب اور سوئم پوزیشن محمد فرقان نے حاصل کی ، تینوں پوزیشن ہولڈر کو متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے انعامات دیئے ،جبکہ ہال میں موجود تمام خصوصی افراد میں کٹرے بھی تقسیم کیے، صدیق فاروق نے اس موقع پر ٹرو سائٹ آرگنائزیشن فار دی بلائنڈ کو دس مرلہ کا پلاٹ دینے کااعلان کیا اور کہاکہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں ایسے افراد کی تقریب میں آیا اور ان کیلئے کوئی کام کروں ، اس تنظیم کے ساتھ میں اپنا تعاون جاری رکھوں گا۔