Live Updates

میرا اور وزیراعظم کا کیس ایک جیسا نہیں، ایسا تاثر دیا گیا جیسے میرے پاس منی ٹریل نہیں، عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 جولائی 2017 13:19

میرا اور وزیراعظم کا کیس ایک جیسا نہیں،  ایسا تاثر دیا گیا جیسے میرے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جولائی۔2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے عدالت میں جعلی کاغذات جمع کراکے قوم کو دھوکا دیا ، دونوں بھائی قومی دولت لوٹ کر ملک کو مفلوج بنا رہے ہیں ، عمران خان نے کہا کہ ان کا اور وزیراعظم نواز شریف کا کیس ایک جیسا نہیں ہے جیسا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کو اپنی آمدنی کے تمام ذرائع اور متعلقہ دستاویزات فراہم کر دی ہیں۔

بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان والے اپنے اثاثوں کے بارے میں کسی کو نہیں بتا سکے جبکہ میرے تمام اثاثے دنیا کے سامنے بالکل کلیئر ہیں ،عمران خان نے کہا کہ میں نے ملک کا پیسہ باہر نہیں بھیجا بلکہ باہر سے پیسہ ملک میں واپس لایا اور کائونٹی کرکٹ سے کمائی ہوئی دولت سے ہی میں نے ملک میں جائیداد بنائی ، عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہت جلد نواز شریف کو اڈیالہ جیل بھجوا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایسا تاثر دیا گیا جیسے میرے پاس منی ٹریل نہیں، میں نے1983، 1984 میں لندن میں 60 لاکھ روپے کا فلیٹ خریدا اور لندن فلیٹ کی مورگیج سے متعلق دستاویزات پیش کردیے جب کہ برطانوی ان لینڈ ریونیو سے فلیٹ کی خرید و فروخت کی معلومات لی جاسکتی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 1977 سے 1979 تک کیری پیکر سیریز کھیلی اور اس سال کی کل آمدنی 3 لاکھ پاؤنڈ تھی جب کہ میں نے اپنے بینیفٹ سیزن کا کانٹریکٹ بھی پیش کیا۔

عمران خان نے کہا کہ مشتاق احمد نے میرے 18 سال بعد سسیکس کے لئے کاؤنٹی کرکٹ کھیلی، اگر مشتاق احمد کو 70 ہزار پاونڈ سالانہ ملتا تھا تو مجھے کتنا ملتا ہوگا، یہ ریکارڈ نہیں ملا کہ مجھے کتنے پیسے ملتے تھے، اس لیے مشتاق احمد  کا کانٹریکٹ ساتھ لگایا۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جمائماکی جانب سےدی گئی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے اورجمائما نے منی ٹریل کے لیے اپنے بینک اکاؤنٹس فراہم کیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :