کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں ملکی سطح پر تقریری مقابلہ

مقابلے میں شارٹ لسٹ کئے گئے 78یونیورسٹیوں کے 16طلباء نے شرکت کی مقابلے کا ہتمام ہواوے نے کیا ، جیتنے والوں کو جدید سمارٹ فون اور نقد انعام پیش کیا گیا

اتوار 23 جولائی 2017 15:31

نوم پنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں ملکی سطح پر ایک تقریری مقابلہ منعقد ہوا جس میں 78یونیورسٹیوں کے شارٹ لسٹ کئے گئے 16طلباء نے حصہ لیا ، فائنل مقابلہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی آف کمبوڈیا میں منعقد ہوا ، مقابلے کا عنوان’’ پراسپیکٹیوز کمبوڈیا ‘‘تھا ،مقابلے کا اہتمام چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے کیا جس نے تعلیم ، صحت ، معیشت ، ثقافت،نفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر اظہار خیال کیا گیا ، تقریری مقابلے کے نتیجے میں 6افراد کو منتخب کیا گیا جبکہ دس دیگر کو دو گروپوں میں تقسیم کر دیا گیا اور انہوں نے مباحثے میں شرکت کی ، آخر ہر جیتنے والے کو ہواوے کا جدید سمارٹ فون اور نقد انعام پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :