سابق وزیر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ روبصحت ہو کر گھر پہنچ گے ‘عیادت کرنے والوں کے تانتے بند ھ گئے

اتوار 23 جولائی 2017 17:10

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) سابق وزیر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ روبہ صحت گائوں کنڈل شاہی میں اپنے گھر پہنچ گے عیادت کرنے والوں کے تانتے بند ھ گے گزشتہ روز صدر سی یوجے نیلم حیات اعوان ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نیلم صدام بخاری ،خواجہ زبیر سمیت دیگر شخصیات نے ان کے گھر کنڈل شاہی گنجان میں جاکر عیادت کی اور خریت دریافت کی سابق وزیر حکومت نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر کے عوام جملہ سیاسی جماعتوں کے عہدیدران پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کا شکرگزار ہوں کے جنہوں نے میری تیمار داری کی اور میری صحت یابی کے لیئے دعا کی اللہ کے فضل و کرم سے اب ٹھیک ہوںاور تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن ہوں ۔

(جاری ہے)

نیلم ویلی کے عوام مائوں بہنوں،بیٹیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا الحمد اللہ اب تیزی سے صحت یاب ہورہا ہوں 01اگست کو فزیکل معائنہ کے لیئے اے ایف آئی سی جائوں گا اور پھر واپس انشاء اللہ حسب سابق عوام علاقہ نیلم کے درمیان ہوں گا۔