شریف خاندان کا اقتدار پاکستان میں آخری ہچکولے لے رہا ہے‘پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پر استعفیٰ دیں‘پاکستان میں مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری قاسم مجید کا بیان

اتوار 23 جولائی 2017 17:10

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا اقتدار پاکستان میں آخری ہچکولے لے رہا ہے۔پاکستان میں جمہوریت کی مظبوطی کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے اور پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں پیپلز پارٹی عروج کی بلندیوں پر پہنچ رہی ہے اور انشاء الله 2018کا الیکشن پیپلز پارٹی جیت کر حکومت بنائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔چوہدری قاسم مجید نے مذید کہا کہ پانامہ لیکس نے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی۔پوری قوم اس وقت سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے ۔وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اپنی بادشاہت بچانے کی بجائے استعفیٰ دیں تاکہ پاکستان جمہوری نظام متاثر نہ ہو۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور 2018کا سال پیپلز پارٹی کے لئے کامیابی کی نوید ثابت ہوگا۔