افغانستان میں طالبان نے 2 مزید اضلاع پر قبضہ کر لیا

اتوار 23 جولائی 2017 22:20

افغانستان میں طالبان نے 2 مزید اضلاع پر قبضہ کر لیا
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) افغانستان میں طالبان نے 2 مزید اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان میں ایک صوبے غور کا ضلع تیورہ ہے اور دوسرا صوبے فریاب کا ضلع کوہستان ہے۔ تحریک طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی تیورہ اور کوہستان پر قبضے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

غور صوبے کی صوبائی کونسل کے نائب سربراہ محمد مہدوی کا کہنا ہے کہ طالبان نے ضلع تیورہ پر قبضے کے لیے جمعرات کو حملہ کیا جبکہ صوبہ فریاب کے ضلع کوہستان پر طالبان نے گزشتہ روز قبضہ کیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان جاوید بیدار کے مطابق کئی طالبان عسکریت پسندوں نے ہفتہ کی صبح کئی سمتوں سے ضلع کوہستان پر حملہ کیا۔

متعلقہ عنوان :