آئل ٹینکرزکی فٹنس اور جرمانوں کے خلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کردی -ملک بھر میں تیل کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ‘پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں
کراچی پورٹ کیماڑی‘ پورٹ قاسم سے 9 سو ٹینکرز کی روانگی روک دی گئی ہے۔ پیٹرول پمپوں پر تیل کا ذخیرہ موجود ہے، عوام خوفزدہ نہ ہوں۔چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن
میاں محمد ندیم پیر 24 جولائی 2017 12:18
(جاری ہے)
راہنماءکنٹریکٹرزایسوسی ایشن بابراسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ کیماڑی سے ملک بھر کے لیے 600ٹینکرز کی روانگی رک گئی ہے۔
کراچی پورٹ قاسم سے بھی تقریباً300 ٹینکرزکی نقل وحمل معطل ہوگئی ہے اور اس وقت محدود تعداد میں پی ایس او کے ٹینکرز سے تیل سپلائی کیا جارہا ہے۔چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان کا کہنا ہے آئل ٹینکرز ہڑتال کے سبب پیٹرول پمپوں پر وافر مقدار میں تیل ذخیرہ کرلیا ہے۔سمیع خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ آئل ٹینکر کی ہڑتال سے عوام کو پریشانی نہ ہو۔چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے راہنماﺅں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور ضرورت سے زیادہ تیل نہ بھروائیں۔دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کا بتانا ہے کہ اوگرا کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے زیراستعمال آئل ٹینکرز کی چیکنگ کا عمل آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں بیشتر آئل ٹینکرز کا معیار پر نہ اترنے کا خدشہ موجود ہے۔چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میر یوسف نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوںگے پورے ملک میں تیل کی سپلائی بند رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹینکر مالکان حکومت کو 3ماہ کا ایڈوانس ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر حکومت انہیں ریلیف دینے کے بجائے استحصال کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پولیس جرمانے عائد کرنے پر لگی ہوئی ہے، پنجاب میں پٹرولنگ پولیس کی جانب سے آئل ٹینکر کوہر اساں کیا جاتا ہے جبکہ سندھ میں ایکسائز پولیس کی بھتہ خوری وغنڈہ گردی عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم نے جب سے آئل ٹینکرز سے متعلق امور اوگرا کے سپر د کئے ہیں تب سے آئل ٹینکر مارکیٹنگ کمپنیوں اوگرا اور آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کی کوئی بھی مشترکہ میٹنگ نہیں بلائی گئی صرف بند کمروں میں احکامات جاری کئے جا رہے ہیں ، جس سے ٹرانسپورٹروں کا استحصال ہو رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.