شامی فوج کی دیرالزور میں داعش کے ٹھکانوں پربمباری، کئی ٹھکانے تباہ

پیر 24 جولائی 2017 17:34

شامی فوج کی دیرالزور میں داعش کے ٹھکانوں پربمباری، کئی ٹھکانے تباہ
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) شام کے جنگی طیاروں نے دیرالزور میں داعش کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دیرالزور میں شام کے جنگی طیاروں کی بمباری میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

دیرالزور کے گردنواح میں شامی فوج کی کارروائیوں میں داعش کی ایک آئل ریفائنری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دریں اثناء شام کی مسلح افواج نے تدمر کے مضافات میں واقع الہیل آئل فیلڈ سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر کئی علاقوں کو داعش سے آزاد کرا لیا اور داعش گروہ کے کئی دہشت گردوں کوبھی ہلاک کر دیا۔

متعلقہ عنوان :