ایرانی کرنسی کو تومان میں تبدیل کرنے کا بل منظور

1 تومان 10 ریال کے برابر ہوگا اور تمام اشیا کی قیمتوں سے صفر ہٹادیا جائے گا، ایرانی عہدیدار

پیر 24 جولائی 2017 22:12

ایرانی کرنسی کو تومان میں تبدیل کرنے کا بل منظور
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) ایرانی کابینہ نے ملکی کرنسی کو ریال سے تومان میں تبدیل کرنے کا بل منظور کرلیا ہے۔سیکرٹری کابینہ محسن حاجی مرزائی نے کہا کہ کرنسی تبدیل کرنے کے حوالے سے حکومتی اقتصادی کمیشن گزشتہ 6 ماہ سے اس معاملے کا جائزہ لے رہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کرنسی کے لین دین میں عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ 1 تومان 10 ریال کے برابر ہوگا اور تمام اشیا کی قیمتوں سے صفر ہٹادیا جائے گا۔ اراکین پارلیمنٹ کی منظوری اور شورای نگھبان کی موافقت کے بعد ایرانی کرنسی ریال سے تومان میں تبدیل کی جائیگی۔ ۔

متعلقہ عنوان :