لاہور بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کا اعلان کر دیا

پیر 24 جولائی 2017 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) لاہور بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کا اعلان کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ لڑکوں میں جوہر ٹائون کے عمر طارق نے 1087 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ شیخوپورہ کے سبحان خالد نے 1086 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور لاہور سے محمد عبداللہ اور محمد عبداللہ سلیم نے 1085 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ لڑکیوں میں سائنس گروپ سے شاہدرہ کی علیشا کلیم اور قصور کی ذخیرہ خان نے 1086 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور نیو مزنگ کی عفیفہ رحمان اور قصور کی ماریہ ظفر نے 1083 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن پر 6 لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی ہے جن میں مصباح ناصر، عفین امتیاز، فروا، حافظہ خدیجہ اور فاطمہ اویس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :