لاہور بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا

نجی سکول کے عمر طارق نے 1087نمبر لیکر بورڈ میں مجموعی طو رپر پہلی پوزیشن حاصل کی ،سبحان خالد ،علیسہ کلیم کی 1086نمبر کیساتھ مشترکہ طور پر دوسری ،محمد عبد اللہ ،محمد عبد اللہ سلیم نے 1085نمبر لے کر مجموعی طو رپر بورڈ میں مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی

پیر 24 جولائی 2017 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2017ء کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا ، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزمیٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان آج ( منگل) کو کریں گے۔ چیئرمین لاہور بورڈ چوہدری محمد اسماعیل نے سیکرٹری ریحانہ الیاس اور کنٹرول امتحانات ناصر جمیل کے ہمراہ پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے ناموں کااعلان کیا ۔

ٹیچ آ چائلڈ ہائی سکول جوہر ٹائون کے عمر طارق نے 1087نمبر لے کر بورڈ میں مجموعی طو رپر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ مسلم پبلک ماڈل ہائی سکول شیخوپورہ کے سبحان خالد اور ایجوکیٹرز ہائی سکول فیروز والا ضلع شیخوپورہ کی علیسہ کلیم نے 1086نمبر لے کر مجموعی طور پر بورڈ میں مشترکہ طور پر دوسری جبکہ یونیک ہائی سکول مسلم ٹائون کے محمد عبد اللہ اور گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے محمد عبد اللہ سلیم نے 1085نمبر لے کر مجموعی طو رپر بورڈ میں مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

سائنس گروپ طالبات میں ایجوکیٹرز گرلز ہائی سکول فیروزوالا ضلع شیخوپورہ کی علیسہ کلیم نے 1086نمبر لے کر پہلی، علامہ اقبال پبلک ہائی سکول رائے ونڈ کی زنیرہ خان اور کریسٹ ماڈل ہائی سکول شادمان کالونی کی عفاف رحمان نے 1083نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری ، ایجوکیٹرز ہائی سکول پتوکی ضلع قصور کی مصباح ناصر ،ال نورانیزہائی سکول شاد باغ کی لارائبہ انمول ،بیکن ہائوس گرلز ہائی سکول گلبرگ تھری کی فروا ،گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز سنت نگر کی حافظہ خدیجہ مطاہر،یونیک ہائی سکول فار گرلز وحد ت روڈ کی فاطمہ اویس اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ رادھا کشن قصور کی عدین امتیاز نے 1082نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

سائنس گروپ طلباء میں ٹیچ آ چائلڈ ہائی سکول جوہر ٹائون کے عمر طارق نے 1087نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، مسلم پبلک ماڈل ہائی سکول شیخوپورہ کے سبحان خالد نے 1086نمبر لے کر دوسری جبکہ یونیک ہائی سکول مسلم ٹائون کے محمد عبد اللہ اور گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے محمد عبد اللہ سلیم نے 1085نمبر لے کر سائنس گروپ میں مجموعی طو رپر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

آرٹس گروپ طلباء میں گورنمنٹ ہائی سکول شیخوپورہ کے اسامہ اکرام اورپرائیویٹ طور پر امتحان دینے والے لاہور کے زریاب امجد نے 1020نمبر لے کر مجموعی طو رپر پہلی ،گورنمنٹ تائید الاسلام ہائی سکول قصور کے غضنفر علی نے 1015نمبر لے کر دوسری جبکہ پرائیویٹ طور پر امتحان دینے والے قصو رکے رہائشی محمد افضل نے 1001نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

آرٹس گروپ طالبات میںقربان گرلز ہائی سکول والٹن روڈ کی حبیبہ باجت نی1055نمبر لے کر پہلی،علامہ اقبال پبلک ہائی سکول فار گرلز رائے ونڈ روڈ قصور کی عائشہ نے 1052نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ پاک سٹینڈرڈ گرلز ہائی سکول شاد باغ لاہور کی فریحہ حق نے 1041نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔بورڈز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات اور تعریفی اسناد دینے کی تقریب آج منگل صبح دس بجے الحمرا ہال IIمیں منعقد ہو گی جس میں صوبائی وزراء رانا مشہود احمد خان اور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن مہمان خصوصی ہوں گے۔

علاوہ ازیںپنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک امتحانات سال 2017ء کے نتائج کا اعلان آج ( منگل ) کو کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے آج منگل کے روز نتائج کے اعلان کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ طلبہ موبائل فون کے ذریعے بذریعہ ٹیکسٹ بھی نتائج معلوم کر سکیں گے جس کے لئے طلبہ اپنا رول نمبر لکھ کر بورڈ کوڈ پر بھیجیں گے ۔گوجرانوالہ بورڈ کا کوڈ800299،راولپنڈی800296،لاہور80029،فیصل آباد800240،بہاولپور800298،سرگودھا بورڈ800290،ڈیرہ غازی خان800295،ساہیوال800292اور ملتان بورڈ کا کوڈ800293ہے۔

متعلقہ عنوان :