لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے نام سامنے آگئے

پیر 24 جولائی 2017 23:34

لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے نام سامنے آگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے نام سامنے آگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق لاہور ارفع کریم ٹاور کے پاس شہید ہونے والے 26افراد میں9پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، شہید اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور7کانسٹیبل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر ریاض، اے ایس آئی فیاض، کانسٹیبل علی، معظم، ساجد، عابد اور مرتضی شامل ہیں جب کہ حملے میں اے ایس آئی فیاض کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :