کے پی کے کی ایک شخصیت نے اپنا مسئلہ حل کروانے کے لیے 75 کروڑ روپے کی پیشکش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 10:37

کے پی کے کی ایک شخصیت نے اپنا مسئلہ حل کروانے کے لیے 75 کروڑ روپے کی پیشکش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صابر شاکر نے کہا کہ میں ایک خبر شئیرکرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ کے پی کے کی ایک اتھارٹی کی اعلیٰ شخصیت 75کروڑ روپے لے کر آئی اور کہا کہ آپ ہمارا یہ مسئلہ حل کروا دیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جب اس شخصیت نے ان کی بے عزتی کی اور انہیں لگا کہ شاید پیسے کم ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ابتدائی طور پر پچیس کروڑ روپے آپ کو اور دے دیتے ہیں اور بعد میں جب کام ہو جائے گا تب مزید ادائیگی کی جائے گی۔ لیکن میں آپ کو بتا دوں کہ پاکستان بدل گیا ہے۔ پیسے والے لوگ اپنے پیسے لے لے کر گھوم رہے ہیں، خریدار تو ہیں لیکن ان کے ہاتھوں بکنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: