Live Updates

خیبرپختونخواہ تک پی ٹی آئی کی حکومت سے اتحاد ہے،اختلاف نہیں، آفتاب شیرپاؤ

چاہتے ہیں ملک میں کوئی بھی جمہوریت کوڈی ریل نہ کرے، خواہش ہے کہ پاناما کیس کافیصلہ جلد آجائے،تمام سیاسی جماعتوں کوعدالتی فیصلے کومن و عن تسلیم کرناچاہیے،حکومت فاٹا ریفارمز پر بھی توجہ دے۔چیئرمین قومی وطن پارٹی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جولائی 2017 16:45

خیبرپختونخواہ تک پی ٹی آئی کی حکومت سے اتحاد ہے،اختلاف نہیں، آفتاب ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2017ء ) : قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاؤ نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ تک پی ٹی آئی سے اتحاد ہے،اختلاف نہیں،چاہتے ہیں ملک میں کوئی بھی جمہوریت کوڈی ریل نہ کرے،جمہوریت کوڈی ریل کرنے سے ملک کانقصان ہوگا، خواہش ہے کہ پاناما کیس کافیصلہ جلد آجائے،تمام سیاسی جماعتوں کوعدالتی فیصلے کومن و عن تسلیم کرناچاہیے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاناما کیس پرسپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی تھی اور جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے ایک ہفتے بعد سماعت بھی مکمل ہوگئی ۔اب خواہش ہے کہ پاناما کیس کافیصلہ جلد آجائے۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کوعدالتی فیصلے کومن و عن تسلیم کرناچاہیے۔پاناما فیصلے کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال واضح ہوجائیگی۔

(جاری ہے)

جمہوریت کوڈی ریل کرنے سے ملک کانقصان ہوگا۔جمہوریت کاتسلسل جاری رہناچاہیے۔چاہتے ہیں ملک میں کوئی بھی جمہوریت کوڈی ریل نہ کرے۔خیبرپختونخواہ تک پی ٹی آئی سے اتحاد ہے،اختلاف نہیں۔پاناما کیس میں ہم جج نہیں بن سکتے۔عدالت کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس معاملے پرہمارا مئوقف واضح ہے۔آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ پاناما کی وجہ سے فاٹا ریفارمز کا معاملہ رک گیا ہے۔

جو کہ فاٹا کے لوگوں پر ظلم ہے۔ فاٹا ریفامرزپرتوجہ نہیں دی جارہی ہم بھی پاکستانی ہیں ۔خیبرپختونخواہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کیے جائیں۔تمام صوبوں کویکساں حقوق ملنے چاہئیں، خیبرپختونخواہ پسماندہ صوبہ ہے اس کو مزید حقوق دینے جائیں ہے۔ انہوں نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی بھی کیاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات