بھارت مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں کی پالیسی پرگامزن ہے ‘مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے ریکارڈ برپا کر رکھے ہیں ‘دنیا میں جمہوریت کے دعویدار مودی سرکار مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے ذریعے کشمیریوں کی آواز نہیں دباسکتا

سابق وزیرا عظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 26 جولائی 2017 17:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) سابق وزیرا عظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں کی پالیسی پرگامزن ہے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے ریکارڈ برپا کر رکھے ہیں دنیا میں جمہوریت کے دعویدار مودی سرکار مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے ذریعے کشمیریوں کی آواز نہیں دباسکتا ان خیالات کا اظہار سابق وزیرا عظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے عارف مغل کی بھابھی کی وفات پر تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ برپا کرکے تحریک آزادی کشمیر میں کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی پالیسیوں پر گامزن ہے عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی سوز مظالم کا نوٹس لے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے سابق مشیر حکومت عارف مغل کی بھابھی کی وفات پر گڑھی دوپٹہ لواسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں کشمیر کی ترقی اور روز گار کی فراہمی کو اپنے بنیاد منشور کا حصہ رکھا اور آج آزادکشمیر کی عوام پیپلزپارٹی کے دورکو سنہری الفاظ میں یاد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عارف مغل پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں عارف مغل نے پارٹی کے ہر مشکل دور میں پارٹی کے ساتھ چٹان بن کر کھڑا ہوکر ثابت کیا کے پیپلزپارٹی ہی اصل کارکن کی پہچان اور شناخت ہے۔