یو ایچ ایس میں سنٹرل انڈکشن پالیسی پر سیمینار ہلڑ بازی کا شکار ہو گیا

ڈاکٹرز کاسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیخلاف احتجاج، ’’ گو نجم گو ‘‘ کے نعرے

بدھ 26 جولائی 2017 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سنٹرل انڈکشن پالیسی پر سیمینار بد نظمی کا شکار ہو گیا ،نوجوان ڈاکٹروںنے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم احمد شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یو ایچ ایس میں سنٹرل انڈکشن پالیسی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم احمد شاہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے ۔

جیسے ہی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم احمد شاہ خطاب کے لئے آئے تووہاں موجود نوجوان ڈاکٹرز نے نعرے بازی شروع کر دی اور منتظمین کے منع کرنے اور مداخلت کے باوجود یہ سلسلہ جاری رکھا۔ نوجوان ڈاکٹرز ’’ گو نجم گو ‘‘ کے نعرے لگاتے رہے جس سے سیمینار بد نظمی کا شکار ہو گیا جس سے منتظمین کو سبکی او رشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :